Duration 1:59

کچی شاخ گوبی کے فوائد | Benefits Of Broccoli In Urdu | Keto Health 101 US

558 watched
0
17
Published 6 Sep 2021

کچی شاخ گوبی کے فوائد | Benefits Of Broccoli In Urdu | Keto Health 101. کیا کچی شاخ گوبی کھانا صحت کیلیے خطرناک ہے؟ شاخ گوبی جسے انگلش میں بروکلی کہا جاتا ہے کو "سُپر فوڈز" کی لِسٹ میں سرفہرست مقام حاصل ہے۔ کیونکہ یہ جسم کو سلفورافین کی ایک مکمل خوراک فراہم کرتی ہے ، سلفورافین ایک کمپاونڈ ہے جو جسم میں پیدا ھونے والے کینسر کو ناکام بناتا ہے۔ جرنل آف ایگریکلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق ، کچی شاخ گوبی میں فائدہ مند غذائی اجزاء پکی ہوُئی گوبی سے کئ گُنا زیادہ پائے جاتے ہیں ۔ مثلاؑ پکی ہوئ بروکلی میں سلفورافین ختم ہو جاتا ہے۔ جو کہ ہمارے جسم کے لئے نہائیت ضروری ہے – ایک سٹڈی کے دوران، 1 گُرُپ کے پارٹیسیپنٹس کو تقریبا 1 کپ بروکولی ، کچی اور دوسرے کو پکی ہوئی دی گئی۔ جن لوگوں نے کچی بروکولی کھائی، انہوں نے سلفورافین کو تیزی سے اور زیادہ مقدار میں جذب کیا بنسبت ان لوگوں کے جنہوں نے پکی ہوئی شاخ گوبی کھائی۔ مختلف سٹڈیز کے نتائج یہ بات بھی واضح کرتے ہیں کہ بروکلی کینسر سے بچاؤ کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اگر آپ بروکولی پسند کرتے ہیں توکوشِش کریں کہ اسے کچا کھائیں: یہ زیادہ غذائیت بخش ہے۔ یا اگر آپ اسے پکا کرکھانا ترجیح دیتے ہیں تو، نیچرل فوُڈز کے مرکزی پی ایچ ڈی ریسرچر ، مارٹجین ورمولن ، تجویز کرتے ہیں کہ شاخ گوبی کو اگر بھاپ پر پکایا جائےتو زیادہ بہتر ہے۔ اس سے گوبی کے اندر موجود غذائی اجزا محفوظ رہتے ہیں اور یہ طریقہ سلفورافین کو بھی ضائع ہونے سے بچاتا ہے۔ اور آج کے لیے اتنا ہی۔ اگرآپ کو شاخ گوبی کے یہ حیران کن فوائد پسند آے ہیں تو اس وڈیو کو لایک کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں۔ ہم ہر روز اپنے یوٹیوب چینل کیِٹو ہیلتھ ون او ون پر صحت سے متعلق دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں اور صحت مند کمیونٹی کا حصہ بنیں۔

Category

Show more

Comments - 4